ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کونسل انتخابات میں جنتادل (ایس) امیدوار رمیش بابو کی جیت

کونسل انتخابات میں جنتادل (ایس) امیدوار رمیش بابو کی جیت

Wed, 08 Feb 2017 10:45:46    S.O. News Service

بنگلورو،7؍فروری(ایس او نیوز) ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے شمال مغربی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں جنتادل (ایس) کے امیدوار رمیش بابو نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ کل صبح سے دیر رات تک ہوئی گنتی میں رمیش بابو نے اپنے قریبی حریف بی جے پی کے بسواراجو کو 2203 ووٹوں سے ہرایا۔ بی جے پی کے پی آر بسواراجو نے 6199 ووٹ حاصل کئے ، جبکہ رمیش بابو کو 10014 ووٹ ملے ۔ کل دیر رات الیکشن کمیشن کی طرف سے باضابطہ انتخابی نتیجہ کا اعلان کیا گیا۔ حالانکہ رمیش بابو نے گنتی کے پہلے دور سے ہی اپنی سبقت بنائے رکھی اور آخری دور میں اپنی سبقت کو ناقابل تسخیر حد تک لے گئے۔ برسر اقتدار کانگریس کے امیدوار ٹی ایس نرنجن اپنا ڈپازٹ بھی بچا نہیں پائے۔ ان ضمنی انتخابات میں حکمران کانگریس اور بی جے پی دونوں کو جنتادل (ایس) امیدوار نے دھول چٹادی ہے۔ باغی امیدوار کی موجودگی کے باوجود رمیش بابو نے اساتذہ کے حلقہ میں اپنی کامیابی کے ذریعہ کولار، چکبالاپور، ٹمکور، سمیت پانچ اضلاع میں جنتادل (ایس) کی مقبولیت ایک بار پھر ثابت کردی ہے۔اساتذہ نے ان انتخابات میں علاقائی سیاسی قوت کا بھرپور ساتھ دیا ہے، جس کے سبب رمیش بابو کی کامیابی ہوئی ہے۔ یہ حلقہ 35اسمبلی حلقوں پر مشتمل ہے جو کولار، چکبالاپور، ٹمکور، چترادرگہ اور داونگیرے کا احاطہ کرتے ہیں ۔ جنتادل (ایس) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا اور ریاستی صدر ایچ ڈی کمار سوامی نے رمیش بابوکوان انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔


Share: